دنیاۓ سنیت کی سب سے عظیم واعلی،نابغہ روزگار شخصیت،فرید العصر،عالم اسلام،میں بریلی شریف کی تنہا ترجمان،امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ کا تعارف عند الناس فی زمانناظاہر وباہر ھے۔امام احمد رضا جہاں ایک عظیم عالم دین تھے وہیںوہ ایک عظیم سیاسی مفکر ومدبر بھی تھے۔وقت کی نبض کو اسلامی قوانین کے قابو میں کرنے کا فن آپ کے اندار بخوبی وبدرجہ اتم موجود تھا۔یہی وجہ ہےکہ آپنےاپنےمریدین،معتقدین،متوسلین،محبین اور اعزہ واقرباکوہمیشہ سیاسی جال وفریب میںپھنسنے سے دور رہنے کی تاکیدکی۔اور خود امام احمدرضاخاں فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ بھی سیاست سے بہت دور رہتےتھے۔جس کا اعتراف خود ان کے زمانے کے بڑے بڑے لوگوں نے حق باجانب ھو کر کیاھے۔اور یہ عظیم سرمایہ امام احمد رضاکو ان کے والد مکرم مولانانقی علی خان اورداداجان مولانا رضاعلی خان سے ورثہ میںملاتھا۔اور یہ سلسلہ حضور مفتی اعظم ہند مولانامصطفے رضا خان نوری میاں اورحضور تاج الشریعہ علامہ اختررضاخان دام ظلہ العالی وآج تک خاندان امام احمد رضا خاں کا طرہ امتیاز بنا ہواہے۔
لوگ سیاست وسیاسی لوگوں سے مرعوب ہوکر اسلامی نظام شرع سے ہٹ کر فتوی نویسی میں جس زمانے میں مصروف تھے اللہ رب العزت نے اس زمانے میں امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کوان سیاسی مولویوں کاردبلیغ کرنے کے لئے منتخب کیا۔اور لوگوں نے اپنے ماتھے کی آنکھ سے یہ دیکھاکہ امام احمد رضا خان نے اسلامی طرق سے وہ عظیم سیاست کی کہ اس وقت کے سبھی بڑے بڑے سیاسی لیڈران امام احمد رضا خان کے دروازے پر کاسئہ گدائی لے کر حاضر ہو گئے لیکن آپ نے اسلامی انداز سیاست ہی کو ترجیہ دی۔
آپ کے معاصرین میں ایک سیاسی نواب،نواب نان پارہ، بھی تھے آپ کی شہرت ومقبولیت وہر دل عزیزی دیکھ کر اپنی شان میں آپ سے قصیدہ لکھنے کی درخواست کی آپ نے فورا اس انداز میں اپنی اسلامی سیاست پیش کی۔
کروں مدح اہل دول رضا پڑے اس بلا میں میری بلا
میں گدا ہوں اپنے کریم کا میرا دین پارہ ناں نیھں
یہ امام احمد رضاخاں کی وہ اسلامی سیاست جس کا عکس جمیل ان کے صاحبزادے مفتی اعظم ہند مولانا مصطفے رضا خاں علیہ الرحمہ کے اندار بدرجہ اتم موجود تھا۔یہی وجہ ھے کہ آپ نے نسبندی کے زمانے میں حکومت وقت کے کہنے کو نہیںمانا بلکہ حکومت وقت ہی کو بدل دیا۔یہ ہے خاندان امام احمد رضا کی سیاست سے دوری اور سیاست کو بدلنے کا اندازاولیائی۔
المختصر مجدداعظم دین وملت امام احمد رضا خاںمحدث بریلوی علیہ الرحمہ
|